نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان اور افریقہ کو فطری شراکت دار قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر تجارت اور صنعت نے آج کہا کہ دونوں مل کر عالمی معیشت کا مستقبل بدل سکتے ہیں ۔
right;">محترمہ سیتا رمن نے یہاں چوتھی ہند افریقہ وزرائے تجارت میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ اور ہندوستان میں بہت یکسانیت ہے اور دونوں کا تاریخی تجربہ ایک جیسا رہا ہے دونوں فریقوں کے درمیان ثقافتی اعتبار سے یکسانیت پائی جاتی ہے۔